• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو کی بیوہ خاتون کوبچوں سمیت کرائسز سنٹر بھیجنے کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ  نے ہنگو کی رہائشی بیوہ خاتون کو بچوں سمیت کرائسز سنٹر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بچے ایک ہفتہ تک والدہ کے ساتھ  رہینگے۔   چیف جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بخت ملی جان کی  دائر درخواست کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ اس کے شوہر کو قتل کیا گیا  جبکہ اسکے  بچوں کو اس کے دیور نے اپنے پاس غیرقانونی طور پر رکھا ہوا ہے اور اس  کی جان کو خطرہ ہے اس بناء وہ کرائسز سنٹر حیات آباد پشاور میں مقیم ہے لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ اس کے بچوں کو اس کے دیور کی تحویل سے  لیا جائے، اس موقع پر ایڈیشنل ایڈو وکیٹ جنرل سید قیصر علی شاہ اور ایس ایچ او ہنگو عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے تحت بچے عدالت میں موجود ہے ، جس پر فاضل عدالت نے بچوں کی والدہ سے ملاقات کراتے ہوئے  احکامات دئیے کہ بچے ایک ہفتہ تک کرائسز سنٹر میں والدہ کے ساتھ رہینگے۔ ہفتہ بعد بچوں کی رائے کے بعد فاضل عدالت فیصلہ کریگی کہ بچے  کس کے ساتھ رہینگے۔ 
تازہ ترین