صوابی(نمائندہ جنگ )انجمن تحفظ دکانداران و سپیئر پارٹس ورکشاپ مردان روڈ صوابی کے اجلاس میں میونسپل کمیٹی مانیری صوابی کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کافیصلہ کیا گیا صدر سلیم شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے ان کے علاوہ جنرل سیکرٹری امتیاز خان ، مشتاق خان ، سر پرست اعلیٰ فقیر زادہ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی صوابی مانیری کی جانب سے دکانداروں سے ناجائز ٹیکس لینے کی مذمت کر تے ہوئے اور اس کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک پر غور کیا جارہا ہے میونسپل کمیٹی صوابی مانیری شہر میں غنڈہ ٹیکس لینے کا رواج عام کر رہی ہے جب کہ ہماری شنوائی کسی جگہ نہیں ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ روز بروز خود ساختہ ٹیکسوں کی وجہ سے بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے شرکاء نے اعلیٰ حکام ، صوبائی قومی اور ممبران سینیٹ سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کمیٹی صوابی مانیری کی زیادتیوں کے خلاف فوری عملی کارروائی کی جائیں بصورت دیگر ہم شٹر ڈائون سمیت ہر قسم کا احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔