لندن (نیوز ڈیسک) انگلش فٹبال میں بچوں کو ہراساں کرنے کے سکینڈل میں برطانوی پولیس نے184مشکوک افراد کی شناخت کی جبکہ526متاثرین سامنے آچکے ہیں، حالیہ دنوں میں سابق انگلش لیگ فٹبالر اینڈی ووڈ وارڈ نے انکشاف کیا تھا کہ اپنی نوجوانی میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد یہ پنڈورا باکس کھل گیا اور اسی نوعیت کی کئی کہانیاں میڈیا میں آئی تھیں، اس پر برطانوی پولیس نے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے، جس کا تعلق1970ء کی دہائی سے بھی ہے، بدھ کو پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس کیس میں اب تک184ممکنہ مشکوک اور526متاثرین کی نشاندہی کرچکی ہے۔