صوابی( نمائندہ جنگ ) یار حسین ضلع صوابی میں جائیداد کے تنازغہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔ فضل منان سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد یوسف کو مبینہ طور پر ذاکر حسین اور زاہد حسین پسران شیر بہادر نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ وجہ قتل تنازعہ جائیداد بیان کی ہے۔ یار حسین پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔