• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اضافی خصوصیات پر مبنی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنی نئی ویب سائٹ لانچ کر دی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ نئی ویب سائٹ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف اقدامات پر معلومات فراہم کرے گی جس کے نتیجے میں پروگرام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی، عوامی جانچ پڑتال اور قیمتی رائے کیلئے ویب سائٹ پر ہر چیز کی مکمل تفصیل موجود ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی اضافی خصوصیات پر مبنی نئی ویب سائٹ عوام کیلئے آن لائن مواد سے استفادہ کرنے اورانکی قیمتی رائے دینے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوگی ، دوبارہ سے ڈیزائن کی گئی ویب سائٹ کیش ٹرانسفر، قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری، وسیلہ تعلیم اور ای کامرس سے متعلق ضروری معلومات تک رسائی کو تیز اور آسان بناتی ہے،وسیلہ تعلیم کے تحت پرائمری سکولوں میں اندراج شدہ13لاکھ سے زائد بچوں کی حاضری کی مسلسل مانیٹرنگ کیلئے ویب سائٹ کو بی آئی ایس پی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  اشتراک سے ڈیزائن کی گئی ہائی۔ٹیک ایپ سے منسلک بھی کیا گیا ہے۔ اس ایپ کیساتھ جی پی ایس ٹیکنالوجی بھی ہے جو حاضری کے سٹیٹس کو آن لائن اپ ڈیٹ کرے گی۔ 
تازہ ترین