• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں گجراتی زبان غیریقینی صورتحال کا شکار

کراچی(نیوزڈیسک)مقامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستا ن میں گجراتی زبان کا مستقبل کم از کم رسم الخط کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آرہا ہے، گو کہ بھارت میں پھلتی پھولتی اس زبان کا حال پاکستان میں بالکل برعکس ہے۔حال ہی میں نادرا نے اپنے فارم سے گجراتی کا خانہ نکال دیا ہے۔گجراتی دنیا کی26 ویں بڑی زبان ہے، جس کے بولنے والوں کی تعداد تقریباً 5 کروڑ ہے۔ پاکستان میں بھی 12 لاکھ سے ذائد افراد کی مادری زبان گجراتی ہے۔رپورٹ کے مطابق، گجراتی افراد کی نسل نو اپنی مادری زبان سے مانوس نظر نہیں آتی، ان میں سے اکثر گجراتی رسم الخط پڑھ بھی نہیں سکتے اور بول چال میں بھی گھر یا کمیونٹی کی حد تک ہی گجراتی زبان استعمال کرتےہیں۔
تازہ ترین