• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور بختاور کی امداد پتافی کی نصرت سحر عباسی سے نازیبا گفتگو پر اظہار برہمی، شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر امداد پتافی کی خاتون رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی سے نا زیبا گفتگو پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی، جبکہ بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے بھی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر امداد پتافی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اختیار کیا گیا رویہ ناقابل قبول ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر ورک اینڈ سروسز امداد پتافی کی طرف سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی سے اپنائے گئے رویے پر سخت ناراضی کااظہار کرتے ہوئے امداد پتافی کو شوکاز نو ٹس جا ری کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ پارٹی سربراہ نے سینئر رہنما نثار کھوڑو سے اس معاملے پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
تازہ ترین