مردان ( نمائندہ جنگ ‘نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اوروزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ کپتان نے خیبرپختون خوا کے عوام کو تبدیلی پرویز خٹک کی شکل میں دی ہے،اب عمران خان کی باتوں پر بچے بھی اعتماد نہیں کرتے ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ ’’پکی بات ہے کہ عمران خان کی بات ہے ‘‘عمران خان احتساب اور تلاشی کی بات کرتے ہیں تو اپنے آپ سے شروع کریں کس نے ان کے ہاتھ باندھے ہیں کہ خیبرپختون خوا میں احتساب نہ کریں وہ مردان سوئی گیس کے ریجنل آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے پشاوراورمردان کیلئے کومبنگ کامختص کوٹہ30کلومیٹر سے 100کلومیٹرتک بڑھانے کابھی اعلان کیاانہوں نے کہاکہ سوئی گیس کے مردان ریجن کے علیحدہ دفترکے قیام سے سائلین کومسائل حل کرنے میں دشواری کاسامنانہیں ہوگا اورپشاورآنے کی زحمت اٹھانی پڑیگی،قلیل مصافت طے کرکے سوئی گیس کے متعلق الجھن سلجھنانے میں دقت کاسامنا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوقائم شدہ مردان ریجن دفترکیلئے اخراجاب کی مدمیں12کروڑمنظورکئے جاچکے ہیں انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان خودمیرٹ کے راگ الاپتے ہیں مگرجب صوبے میں موجودبیوروکریسی کوعملی جامہ پہنانے لگتے ہیں توانہیں صوبہ بدرکیاجاتاہے جس سے خان صاحب کے میرٹ کے کھوکھلے دعووںکی حقیقت سامنے آجاتی ہے مسلم لیگ کے مرکزی رہنمااور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین اقتصادی راہداری کی طرح یہ اعتراف بھی جلد کرلیں گے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف ملک کی قیادت کیلئے ناگزیرہیں اوروہ جوکررہے ہیں عوام اورملک کی بہترمفادمیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات کے اعلان تک خان صاحب کی کشتی میں صرف فصلی بٹیرسوارہوں گے،ناقص پالیسیوں کے باعث عمران خان کوپارٹی کے بانی ارکان خیربادکہہ رہے ہیں،چندمفادپرست عناصرنے خان کی آنکھوںپرکالاکپڑالگارکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عوامی فلاح وبہبودکی خاطرنہیں بلکہ ایک طالع آزماکے طور پرسیاست کے میدان میں اترے ہیں انہوں نے کہاکہ آئے روزترقیاتی اورعوامی مفاد کے منصوبوں کے افتتاح اورتکمیل سے مخالفین حواس باختہ ہوگئے ہیں مگر خاطرجمع رکھیں یہ سلسلہ رکھنے والانہیں ہے کیونکہ اسی مشن اوروژن سے آئندہ بھی سرگرمیاںجاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوحقیقت پسندانہ ہونے کی ضرورت ہے اس طفلانہ حرکتوں سے پاکستان تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپنے انتخابی وعدوںسمیت ہروعدے کوعملی جامہ پہنانااولین ترجیح ہے جس کی تکمیل میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کاایجنڈاصرف اورصرف وطن عزیزکی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبوداورخوشحالی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نہیں بلکہ خیبرپختون خوا میں سرکاری حکام کہہ رہے ہیں کہ کرپشن ہیں عمران خان تلاشی اور احتساب کی باتیں کرتے ہیں لیکن کے قول وفعل میں تضادہے دوسری تلاشی والے اپنی آپ سے شروعات کیوں نہیں کرتے انہوں نے کہا تبدیلی سرکار ہمارے جلسوں کو زبردستی روک رہے ہیں گذشتہ روز نوشہرہ میں وزیراعلیٰ نے سرکاری سکول کو بند کردیا تاہم بارش کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا جلسہ انہتائی کامیاب رہا انہوں نے مزید کہاکہ تبدیلی والے سن لیں انتخابات سے قبل لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں گے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اوروزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مردان پریس کلب آکر سابق صدر حاجی محمد شفیع کے انتقال پر صحافیوں سے تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی سابق صوبائی وزیراطلاعات عبدالسبحان ،مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر اعظم خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری نواب زادہ ارسلاخان بھی ان کے ہمراہ تھے انجینئر امیرمقام نے پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل ،نائب صدر بخت محمد ،جائنٹ سیکرٹری یوسف خان ،فنانس سیکرٹری پرویز شاہین اور مرحوم کے بیٹوں محمد عباس اور محمد فیصل کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم حاجی محمد شفیع کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ حاجی محمد شفیع ایک متحرک او رنڈر صحافی تھے اوران کی خدمات ہمیشہ ہمشیہ یاد رکھی جائیں گی ۔۔