• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق کرپشن کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت کرنا امت مسلمہ کا فرض ہے۔ ہم اس کی دل و جان سے حفاظت کریں گے ۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی مجلس شورٰی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف جو مہم شروع کی ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاناما سکینڈل آنے کے بعد کرپشن کے دھبے ہمارے حکمران خاندان پر بھی لگ گئے ہیں ۔
تازہ ترین