• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، نامعلوم افرادنے ڈیرے پر سویاشخص قتل کردیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کالے والی میں نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی وجہ پر اپنے ڈیرے پر سوئے ہوئے60سالہ شخص محمد حنیف کو سر میں آہنی سریا یا راڈ مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے بھائی عبدالحمید کے مطابق وہ اتوار کی صبح ڈیرے پر گیا تو چارپائی پر محمد حنیف کی نعش خون میں لت پت پڑی تھی جسے کسی نامعلوم افراد نے سر میں آہنی راڈ یا سریا مار کر قتل کر دیا ہوا تھا۔ پولیس نے نعش کاپوسٹمارٹم کروانے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین