• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش ، برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

+5
+8
کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی دوبارہ برف پڑنے لگی جبکہ وادی ہنزہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھاربارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برف باری ہو گی ۔

منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے جبکہ آج سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی بارش کےنئےسلسلےنےسردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تفتان ،نوکنڈی،سیندک اورماشکیل میں ہوا کےساتھ ہونے والی موسلادھاربارش نےلوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔

استورکےمیدانی اوربالائی علاقوں میں برف باری کےبعد واٹرچینل پربرف کی تہیں جم چکی ہیں اور لوگوں کوپانی کےحصول میں مشکلات کاسامناہے۔

دیامراورغذر میں برف سےبعض بالائی علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہے۔ہنزہ نگرمیں موسم سرما کی پہلی برف باری نے ہر منظرکواوربھی دلکش بنا دیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا فعال سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیاہے۔ پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا کےاکثر مقامات پر بارش ہو گی۔ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے۔
تازہ ترین