• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Cricket Team In Adelaide
پاکستان کرکٹ ٹیم پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔

آسٹر یلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں تین۔ ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلا جا نے والا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ رسمی کارروائی ہے ۔

پاکستان ٹیم سیریز کا اختتام جیت کے ساتھ کرنے کے عزم کے ساتھ ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے ۔ آج کھلاڑی آرام کریں گے جبکہ کل سہ پہر میں آپشنل ٹریننگ سیشن رکھا گیا ہے ، 25 جنوری کو کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کریں گے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ 26 جنوری کو کھیلا جا ئے گا ۔
تازہ ترین