آج کے کمپیوٹرائزڈ دور میں ہر کالم پر فوراً ردعمل موصول ہوتا ہے ’’ڈسکس جنگ‘‘ دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔ یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
(23جنوری 2017ء)بیمار قیادت
حامد میر
٭ پاکستان میں آئین اور جمہوریت کو بے دردی سے پامال کیا جانے لگا ہے یعنی کہ یہاں پر بااثر افراد بلادریغ آئین شکنی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،جمہوریت کے نام پر بظاہر بادشاہت دکھائی دے رہی ہے۔(مدثر اقبال، کراچی)
٭حامد میر صاحب درست فرمایا کہ اگر آرٹیکل 62-63کی بات کی جائے تو پارلیمان میں بہت کم ایسے معزز ممبران ملیں گے جو اس شق پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔(احمر رضا، لاہور)
ٔ٭جناب!اگر اس ملک میں نظام عدل تمام افراد کے لئے یکساں ہو تو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کی جا سکتی ہے اور ملک مکمل طور پر جمہوری اقدار پر بھی عمل پیرا ہو سکتا ہے۔( عاقب سلیم)
٭ حامد میر صاحب درست فرمایا کہ ملک میں قانون کی حالت موم کی سی نازک ہو گئی ہے ۔سنگین غداری کا ملزم بیرونِ ملک آزادانہ زندگی گزار رہا ہے۔کیا یہ قانون سے مذاق نہیں؟(ذوالفقار بنگش)
.