• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کا الکحل کے اشتہارات پر پابندی لگانے پر غور

دس سالہ ہیلتھ پلان منصوبے کے سلسلے میں حکومت نے الکحل کے اشتہارات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق الکحل کی تشہیر پر پابندی لگانے پر وزراء کی طرف سے ایک ایسے اقدام پر غور کیا جا رہا ہے جس سے کلاسک اشتہاری مہمات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

حکومت نے تصدیق کی کہ وہ اپنے 10 سالہ ہیلتھ پلان کے اقدامات کے سلسلے میں شراب کے اشتہارات پر جزوی پابندیاں متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

دستاویز کا مسودہ جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے جاری ہونے والا ہے میں دکانوں کے لیے لائسنس کے اوقات کار پر نئی پابندیاں متعارف کرانے اور اسکاٹش طرز کی کم از کم یونٹ قیمتوں کا تعین کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے لیکن حکومتی ذرائع نے عملی طور پر ان اقدامات کو وقتی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اس کے باوجود کہ الکحل کی تشہیر پر روک لگانے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ سوچا جا رہا ہے تاہم اس ممکنہ اقدام پر کڑی تنقید بھی سامنے آئی ہے اور رائے تقویت اختیار کر رہی ہے کہ اقدام پب اور بیئر انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

شنید ہے کہ جنوری میں جنک فوڈ میں کم صحت بخش کھانے کے اشتہارات پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید