• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان کو فعال بنانے کی ضرورت ہے،شیری رحمان

Latest News
اسلام آباد......پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ قابل مذمت ہے، نیشنل ایکشن پلان کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو فعال بنانے کےلئے ایوانوں اور ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں، لوگوں کی جانیں خطرے میں ہیں، لوگوں کی شہادتوں پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن خیبرپختونخوا حکومت اداروں کو تحفظ کیوں نہیں فراہم کر رہی اور اتنے حساس علاقے اور بڑی یونیورسٹی کو سیکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے واقعہ کے حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو جواب دینا پڑے گا، نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآد کے حوالے سے آج تک بریفنگ نہیں دی گئی، نیشنل ایکشن پلان کےلئے سب کچھ دیا اور بنیادی حقوق تک سلب کرائے لیکن کیا صلہ مل رہا ہے۔
تازہ ترین