• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورئہ آسٹریلیا: ٹرائلز کے بعد ہاکی ٹیم کیلیے 45 کھلاڑی شارٹ لسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دورہ آ سٹریلیا کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے دوروزہ ٹرائلز پیر کو عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم میں مکمل ہوگئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے بھی ٹرائلز دیکھے ۔ پیر کو حتمی ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کر کے45 کردی گئی۔ کھلاڑیوں کے ناموں کو منظوری کے لئے پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر کے پاس بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد بدھ تک پی ایچ ایف شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ٹیم کے منیجر حنیف خان نے بتایا ہے کہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ پانچ فروری سے کراچی میں ہی شروع ہوگا جس میں ملائیشین ہاکی لیگ میں حصہ لینے والی کھلاڑی بھی شامل ہونگے جو28 جنوری کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت 70سے زائد کھلاڑی کیمپ میں موجود ہیں ، ہر کھلاڑی کی پر فار منس کو بہتر انداز میں دیکھا گیا ہے کئی اچھے کھلاڑی بھی سامنے آ ئے ہیں انہیں کیمپ کے دوسرے مر حلے میں رکھا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کراچی پہنچ گئے پیر کی صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو تر بیت دی۔
تازہ ترین