راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت جج نہ ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے 30جنوری تک ملتوی کر دی گئی، 9برس سے زائد پرانے اس کیس میں استغاثہ کی طرف سے دائر کی جانے والی اس درخواست پر وکیل صفائی کی طرف سے بحث ہونی ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف جنہیں حاضری سے استثنٰی حاصل ہے وہ پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروائیں، دو سماعتوں پر سابق صدر کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آپائے جبکہ تیسری سماعت پر جج نہیں تھے جس کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے تیس جنوری تک ملتوی کر دی۔