• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کی تقریر،لاہورہائیکورٹ نے وفاق سے7 فروری تک جواب مانگ لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف عدلیہ مخالف مبینہ تقریر پر کارروائی  کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے  پروفاق سے7 فروری تک جواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے شہبازعلی خان گرمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ یکم جنوری کو ٹی وی چینل پرسابق ممبرقومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف بیان دیاجس میں سابق چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک سمیت دیگر کو نشانہ بنایاگیا جس پر اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھجوائی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، نیز جاوید ہاشمی کے جانب سے بدنیتی پر مبنی اقدام کیاگیا ہے اس لئے ان کے خلاف آرٹیکل 204کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیاجائے ۔دریں اثناء اس معاملہ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرسیشن کورٹ ملتان میں آج سماعت ہوگی ۔
تازہ ترین