لاہور(ایجنسیاں) معروف ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے65برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے65برس کی عمر میں میں انتقال کرگئے۔ پرویز رانا کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم4سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ رات انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں بدھ کی سہ پہر لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ پرویزرانا نے 1976میں ‘‘چراغ بہادر’’ نامی پنجابی فلم میں ہدایتکاری کرکے پاکستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، پرویز رانا نے 46پنجابی اور6اردو فلموں کی ہدایت کاری کی جبکہ 1997میں ‘‘مافیا’’ نامی اردو فلم بطور پروڈیوسر پیش کی۔