• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنل سنوکر کھلاڑی حمزہ اکبر چائنا اوپن نہیں کھیل سکیں گے

اولڈہم(تنویر کھٹانہ) پاکستان کے واحدپروفیشنل سنوکر کے کھلاڑی حمزہ اکبر بروقت ویزا نہ ملنے کے سبب 25جنوری کو ہونے والے چائنا اوپن میں الیسٹر کارٹر کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے برطانوی وزارت داخلہ نے انھیں اپنے اصل وطن یعنی پاکستان سے ویزا کی دوبارہ درخواست دینے کی ہدایت کی ہے حمزہ اکبر کے منیجر نثار احمد کے مطابق حمزہ اکبرنے پاکستان جاکر 9دسمبر کو ویزا کی درخواست دی تھی جس پر 19دسمبر کو ان کے ویزا کی منظوری دیدی گئی تھی لیکن کوریئر ایجنسی کی جانب سے بروقت پاسپورٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے ویزا نہیں لگایا جاسکاا ور اس طرح وہ چائنا اوپن میں حصہ لینے سے محروم ہوگئے۔ اس سے قبل انھیں حیدرآبادمیں ویزا دینے سے انکار کرکے بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہونے والے انڈین اوپن میں شرکت سے بھی محروم کیاجاچکا ہےجس کی وجہ سے وہ 2ہزار پونڈ انعام حاصل کرنے کے موقع سے محروم ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حمزہ اکبر کئی ٹورنامنٹس میں حصہ لینے سے محروم رہے ہیں جس کی وجہ سے ان پروفیشنل کیریئر خطرے کا شکار ہو گیا ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہواہے کہ حمزہ اکبر ان دنوں شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں پاکستان سپورٹس بورڈ نے انھیں 12لاکھ روپے کا چیک دیاتھا لیکن یہ رقم ان کی ضروریات سے بہت کم ہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ قومی چمپئن رہنے والے حمزہ اکبر کوالالمپور میں اپریل 2005میں ایشیائی ٹائٹل جیتنے کی وجہ سے جہاں انھوں نے بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی کو شکست دی تھی دو سال تک سرکٹ کے ٹورنامنٹس میں کھیلنے کاحق رکھتے ہیں۔
تازہ ترین