• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایات پر صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سیالکوٹ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے جانوروں کی دیکھ بھال کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک سیالکوٹ کے ڈاکٹر خلیل احمد نے اس حوالے سے رابط پر بتایا کہ ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے جانوروں کی دیکھ بھال کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت1400ایسے مرد اورخواتین کو منتخب کیا گیا جومویشی پال ہیں جن کو نام کمیوینٹی سہولت کاروں کا نام دیا گیا ہے جو اپنے اپنے علاقہ جات میں کسانوں،زمین داروں کو ان کے جانوروں کے بارے میں خوارک، میڈسن اورٹیکہ جات کے بارے میں آگاہی دیں گے یہ پروگرام 28دن پر مشتمل ہوگا۔ تربیت کے دوران کمیوینٹی سہولت کاروں کو200روپے روزانہ بھی دئیے جائیں گے۔
تازہ ترین