• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں ناکہ بندی پر بم حملہ میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین پر مشتمل سنگل بنچ نے ڈسٹرکٹ کورٹ چارسدہ کے قریب ناکہ بندی پربم دھماکے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ فاضل عدالت نے شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم بہرام کو سی ٹی ڈی مردان نے  گرفتار کیا اور اس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے  ڈسٹرکٹ کورٹ چارسدہ کے قریب ناکہ بندی پربم حملہ کیا جبکہ ملزم سے دھماکہ خیز مواد رکھنے اور غیرقانونی طور پر موبائل سم ایکٹیویٹ کر کے انہیں دھماکوں میں استعمال کیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہے اور ان ہی ملزم پہلے کوئی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس پر فاضل عدالت نے دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹ چارسدہ کے قریب ناکہ بندی پربم دھماکے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم بہرام کی ضمانت پر رہا ئی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
تازہ ترین