لاہور (نمائندہ جنگ ) معروف سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پا ناما لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم کواستثنیٰ غیر قانونی نہیں ہے کیونکہ یہ اختیار سیاسی جماعتوں نے ہی دیا ہوا ہے ،میں دھرنے کے دوران آخری وقت تک عمران خان کی منتیں کر تا رہا کہ پارلیمنٹ پر دھاوا نہ بولیں ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو میں نے استعفیٰ دے کر بچایاپیپلزپارٹی نے نہیں ، اگر موجودہ پانچ سال بھی پو رے ہو گئے تو پھر کوئی آمر مسلط نہیں ہو سکے گا ۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے قائد اعظم لائبریری میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیشنل افیئرز کے زیر اہتمام ’’طلبہ تنظیموں کی بحالی کے مضمرات ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سیکرٹری جنر ل پائنا الطاف حسن قریشی ،ڈائریکٹر جنرل پلڈاٹ احمد بلال محبوب ، حفیظ اللہ نیازی، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، سجاد میر ،پر وفیسر اکرم چوہدری ، سلمان عابد،عمرانہ مشتاق، غلام عباس ، پر وفیسر شبیر احمد خان ،رئوف طاہر ، ڈاکٹر امان اللہ خان و دیگر نے بھی خطاب کیا