سینئرسیاست دان جاوید ہاشمی کاکہناہے کہ نواز شریف کا استثنیٰ مانگناغیرقانونی تونہیں،تاہم غیر اخلاقی ضرورہے،عمران خان اگر ان کی باتوں سے انکار کریں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، وہ حالات پر نظر رکھےہوئے ہیں،مستقبل کافیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے۔
لاہور میں میڈیاسے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ ان کے جوڈیشل مارشل لاءکے بیان سے سپریم کورٹ کی شان متاثر نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کو بچانے کا غلط کریڈٹ لے رہی ہے، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو انہوں نے بچایا ہے،انہوں نےقدم قدم پر دھرنےکی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آخری وقت پرتوکنٹینر پر فقیر کی طرح پارلیمنٹ پر حملہ نہ کرنےکی بھیک مانگتےرہے،ان کی ناراضگی پرعمران خان بیان بدل دیتے تھے،جاوید ہاشمی نےبتایا کہ انہوں نےوصیت کر رکھی ہے کہ اگر وہ مر جائیں تو مسلم لیگ کے جھنڈے میں دفنایا جائے۔