• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کر یڈٹ ریٹنگ کے عالمی اداروں کا اعتراف قرضوں کی صورتحال بہتر ہو ئی مزید بہتر ی لا ئی جا ئے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں )وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی قرضوں کی صورتحال میںخاطر خواہ حد تک بہتری آئی ہے۔ وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں قرضوں کے انتظام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی اداروں نے اس حقیقت کااعتراف کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خزانہ ،اقتصادی امور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک ڈیٹ مینجمنٹ میں مزید بہتری  کیلئے قریبی رابطے میں رہیں،اسحاق ڈار نے قرضوں کی پالیسی کے رابطہ دفتر کی کوششوں کی تعریف کی اور بہترین عالمی معیار اور طریقہ کار اختیار کرنے کے ذریعے قرضوں کے انتظام میں مزید بہتری  لانےپر زور دیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ نے وزیر خزانہ کو ڈیٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو گذشتہ تین سالوں کے دوران ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے ڈیٹ مینجمنٹ میں مزید فعالیت اور شفافیت لائی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے خزانہ ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ ڈیٹ مینجمنٹ میں مزید بہتری کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔ اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن، خزانہ ڈویژن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین