• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع دادو میں اب کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے، غلام شبیر سیٹھار

میہڑ (نامہ نگار) ایس ایس پی دادو غلام شبیر سیٹھار نے کہا ہے کہ ضلع دادو میں اب کوئی بھی نو گو ایریاز نہیں ہے ،ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ،ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف آپریشن جاری رہیگا۔ گذشتہ 3 ماہ کے دوران 10 خطرناک ڈاکو مارے گئے ہیں ، جبکہ 35 سے زائد ڈاکو گرفتار کیئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میہڑمیں ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ،ایس ایس پی دادو غلام شبیر سیٹہار نے کہا کہ ضلع کے بدنام ڈاکو بشیر عرف بشو چانڈیو اور ڈاکو علی شیر کھوسو سمیت 10 خطرناک ڈاکوں کو پولیس نے مقابلوں میں ہلاک کیا گیا ہے،جبکہ 35 سے زیادہ گرفتار ڈاکوئوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، ضلع میں کوئی بھی علاقہ اب نو گو ایریا نہیں ہے  ،انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ، عوام سکون اور آرام کی نیند سوئیں۔ ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف پولیس آپریشن کر رہی ہے،باقی کچے کے  کچھ علاقوں میں قبائلی تنازع چل رہا ہے ،جس پر بھی پولیس کا کنٹرول ہے ، اس موقع پر ڈی ایس پی میہڑ عبدالخالق جھتیال ، سی آئی اے انچارج مختیار میمن ، ایس ایچ او بی سیشن میہڑ غلام نبی کورائی،ون فائیو میہڑ کے انچارج ضمیر جتوئی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین