کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے بیان میں کہاگیا ہے کہ انجمن تاجران بلوچستان نے سبی شہر میں یکے بعد دیگرے واقعات پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ پولیس ودیگر انتظامیہ ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو بغیر کسی دبائو کے گرفتار کرے لیکن اس مسئلہ پر مسلسل ناکامی نے تاجر برادری کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے سبی شہر میں دن د یہاڑے بندوق کی نوک پر تاجروں کو لوٹنا معمول بن چکا ہے لیکن اسکے باوجود ہم نے تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے اس سلسلے میں جلد وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس سے ملاقاتیں کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کرینگے اور اگراسکے باوجود بھی ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاج کیاجائےگا بیان میں کہاگیا کہ ہم سبی کے تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے مسترد شدہ عناصر کیخلاف ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھا۔