دہشت گردی سے متاثرہ ضلع چارسدہ کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر چار روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں طلبہ اور عوام کی دلچسپی قابل دید ہے۔
کتب میلے میں طلبا، بچوں اور بڑوں کی دلچسپی سے متعلق ہزاروں کتابیں رکھی گئی ہیں۔منتظمین کے مطابق میلے کا مقصد نوجوان نسل کو پڑھائی ،مثبت اور پرامن سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ۔
میلے میں شریک طلباءنے رعایتی قیمتوںپر اپنی پسند کی کتابیں خریدیں اور میلے کے انعقاد کو سراہا۔
ماہرین تعلیم نے کتب میلے کے انعقاد کو ضلع میں فروغ تعلیم کیلئے اہم اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں ہرسال ہونی چاہیے۔