کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے مفتی عثمان سمیت 3افراد کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سید مہروز مہدی عرف مہدی بادشاہ کے خلاف چالان منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت کو ارسال کر دیا ہے چالان کے مطابق گرفتار ملزم سید میروز مہدی نے دیگر ملزمان ابرار بنگش رضوان بنگش حیدر بنگش اور ثاقب بنگش کے ساتھ مل کر شارع فیصل پر کار پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مفتی عثمان،محمد رفیق اور محمد علی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا چالان کے مطابق دیگر ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاریاں عمل میں لانی ہیں۔