کوئٹہ (سٹی ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصر الدین کاکڑ حاجی موسیٰ خان ترین ملک محی الدین افتخار حسین غلام مہدی ہزارہ ملک اکرم بنگلزئی محمد حسین ہزارہ حاجی فاروق شاہوانی سید شہاب الدین آغا خان کاکڑ سید حیدر آغا حاجی اسلم ترین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نصراللہ شاہوانی میر لیاقت علی ڈومکی حاجی منظور مری حاجی عبدالرحمٰن بگٹی حاجی عبدالقیوم لہڑی حاجی رشید خوجک سردار کریم خوجک غوث بخش پہلوان بے رام داس حاجی محمد ایوب ہمبی بدر الدین ہمبی حاجی رشید کاکڑ ودیگر عہدیداروں نے بیان میں سبی کے تمام تاجروں کو نام نہاد ہڑتال مسترد کرنے اور کاروبار جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے تاجروں نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ثابت کردیا کہ وہ کسی گروہ کے نرغے میں کسی صورت بھی نہیں آئیں گے اور تاجروں کے نام پر سیاست چمکانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم سبی سمیت صوبہ بھر کے تاجروں کو درپیش مسائل پر آنکھیں بند کریں گے اور نہ ہی تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیں گے سبی میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی کے واقعات کے باعث تعجب اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور اس ناقص کارکردگی پر ہم کسی صورت بھی خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی پولیس سبی سے مطالبہ کیا کہ وہ سبی میں ڈاکو راج کا سختی سے نوٹس لیں۔