• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی اوکا میانوالی میں تھانہ موچھ، پولیس لائن میں ڈسپنسری کا افتتاح

سرگودھا(نامہ نگار)آرپی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے میانوالی کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران تھانہ موچھ کا افتتاح، پولیس لائن میں ڈسپنسری کا افتتاح اورپولیس پبلک مڈل سکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کے ہمراہ تھانہ موچھ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانے محض سرکاری عمارات ہی نہیں بلکہ قومی اثاثہ ہیںاور ان کی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور اچھی کارکردگی والے افسران و ملازمین کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دئیے۔ آر پی او نے پولیس لائن میں ڈسپنسری کا افتتاح کیا اور کہا کہ پولیس افسران اور ملازمین کیلئے بہترین میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسکے ساتھی ہی پولیس پبلک مڈل سکول کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس میں شہداء پولیس، ریٹائر ڈ و حاضر ملازمین کے بچوں کے علاوہ شہریوں کے بچوں کو بھی تعلیم دی جائے گی۔ انھوں نے تھانہ ہرنولی کی انسپکشن کے دوران تمام انتظامات کو چیک کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او سرگودھا، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں نامکمل چالان، اشتہاریوں کی گرفتاری، منشیات و اسلحہ رکھنےو الوں کیخلاف کارروائی کو زیر بحث لایا گیا۔آر پی او نے پولیس لائن میں میس روم، تزئین و آرائش کے کام، کچن روم و دیگر جگہوں کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں سرکل افسران کمپلیکس میں قائم ٹریفک آفس کا بھی وزٹ کیا۔ میانوالی پہنچنے پر انہیں پولیس کے دستے نے سلامی بھی دی ۔
تازہ ترین