• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سا بق ڈی سی او بھکر اورایس ڈی سلیکشن کمیٹی کو معطل کر نیکا حکم،شہباز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلی پنجاب نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے دوران میرٹ پر آنے کے باوجود کوالیفائیڈ یتیم لڑکی کاانٹرویو نہ کرنے پر بھکر کے سابق ڈی سی او کو فوری طورپر او ایس ڈی بنانے اورسلیکشن کمیٹی میں شامل ای ڈی او ایجوکیشن سمیت تمام متعلقہ افسران کو فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ 3 گھنٹے طویل اعلی سطحی اجلاس میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روزبھکر کی رہائشی یتیم بچی مدثرہ پروین نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے تحریری امتحان میںمیرٹ پر آنے کے باوجودمدثرہ پروین کا انٹرویو نہ کرنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے بھرتی کیلئے قائم سلیکشن کمیٹی کے اراکین کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مدثرہ پروین کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان بھی کیا ۔دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب کی40تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹر زہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائےاور ہیپاٹائٹس کلینک کے منصوبے کورواں ماہ مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاان ہسپتالوں میں نان کلینکل خدمات کے آؤٹ سورس ہونے سے ہسپتالوں کے معیار میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔وزیر اعلی نے 40ہسپتالوں کیلئے 1300 نرسوںکی بھرتی کے عمل کی  بھی منظوری دے دی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دوردراز کے ہسپتالوں میں تعینات میڈیکل افسروں کو خصوصی پیکیج دیا جائے گاجبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت دینے کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے ۔اجلاس میں انستھیزسٹ کو فی کیس پانچ ہزار روپے الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ لیڈی ڈاکٹرز خصوصاً گائناکالوجسٹ کو پک اینڈ ڈراپ سروس دینے کا پلان مرتب کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ 40تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں میں ریڈیالوجی اورپتھایالوجی کی سہولتیں بھی آؤٹ سورس کی جائیں گی اور36اضلاع کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیںمہیا کی جائیںگی جو کہ وہی کمپنیاں چلائیں گی جو یہ مشینیں فراہم کریں گی ۔ اجلاس میں ملتان، لاہور،سرگودھا اورراولپنڈی میں بائیو میڈیکل ورکشاپس کے قیام اور ان کے موبائل سٹیلائٹ یونٹس کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیروں،چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،طبی ماہرین اورمتعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میںنجی ٹیکسی سروس چلانے والی کمپنیوں ’’اوبر‘‘ اور’’ کریم‘‘ کے امور کے امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معاملے کو خوش اسلوبی اورضروری قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے، اگر عوام کو ٹرانسپورٹ کی اچھی سہولتیں مل رہی ہیں تواس ماڈل کوفروغ دیناچاہیے۔دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک ابرار احمد، رئیس محمد محبوب احمد، سردار محمد نواز خان،سردار خالد محمود،ثوبیہ انورستی اور سابق ایم پی اے عرفان احمد ڈاہا نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی ادارے بھی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے معترف ہیں مگرسیاسی مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی -  وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
تازہ ترین