• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں کبڈی کو پیشہ وارانہ طرز پر فروغ دینے کا فیصلہ

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی) فیصل آباد میں کبڈی کو خالصتاًپیشہ وارانہ اور کاروباری طرز پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس سے نہ صرف کبڈی کا کھیل فروغ پائے گا بلکہ اس سے کبڈی کے کھلاڑیوں کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔ اس سلسلہ میں سپر کبڈی لیگ کے نام سے پہلا ایونٹ اس سال اپریل میں کرایا جائے گا جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ سپر کبڈی لیگ کے حیدر علی داؤد نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں سپورٹس بارے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کبڈی کا گڑھ ہے ا س لئے انہوں نے پہلی تقریب فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں رکھی ہے۔سپر کبڈی لیگ کیلئے مختلف شہروں کے نام سے کبڈی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ کھلاڑیوں کو مختلف صنعتی اور کاروباری ادا رے سپانسر کرینگے۔ ملکی اشرافیہ نے کبڈی کو پھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔
تازہ ترین