مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ایک ساتھ چلنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔
مسلم لیگ ق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ، ملاقات میں گلے شکوے بھی ہوئے اور اگلے مرحلے میں چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کیاگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ملاقات سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔