• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب لیڈی ہیلتھ ہسپتال تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ٗ جمعیت (س(

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام (س)ضلع کوئٹہ کے امیر و صوبائی نائب امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے ژوب نوجوانان ایکشن کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ خان کاکڑ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی جس میں جمعیت (س)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا نجم الدین درویش مولانا طاہر شاہ اخوندزادہ مولا دادبابڑولی خان عبدالرحمان کبزئی جاوید خان مندوخیل و دیگر شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ عرصہ دراز سے صوبائی حکومت کاوعدہ ہے کہ صحت اور تعلیم میں بہتری آئی ہے لیکن محکمہ صحت کے حوالے سے دور دراز علاقوں میں بہتری کی بجائے مزید صحت دشمن پالیسی بنی ہوئی ہے جس کی واضح مثال ژوب کا لیڈی ہیلتھ ہسپتال ہے جس میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں اور نہ ڈاکٹر حاضری کو یقینی بناتے ہیں کئی عرصے سے ژوب سے عوام سراپا احتجاج ہیں اور کئی بار ہڑتالیں بھی ہوئیں مگر صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی انہوںنے کہا کہ عدلیہ ژوب کی لیڈی ہیلتھ ہسپتال کی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور حاضر سروس لیڈی ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائے اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے۔
تازہ ترین