وزارت داخلہ نے نفرت انگیزتقریر کرنے پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ پیشی پر الطاف حسین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ہیڈ کوارٹرز لیون سے رابطہ کیا جانے کا امکان ہے۔
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پاکستان میں دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ناز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ریڈ وارنٹ کی منظوری بہت بڑی پیش رفت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہدیکھنا ہوگا کہ پاکستان اور انگلینڈ میں کیسے رابطہ رہتاہے، مجھے آج ہی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے بات کرنی ہے۔