• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیم کا مربوط نظام قومی ترقی کی راہوں کوکشادہ کرتاہے،وائس چانسلرجامعہ گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا مربوط نظام قومی ترقی کی راہوں کو مزید کشادہ کرتا ہے۔ دورِ حاضر میں جدید خطوط پر استوار ایک علمی نظام ہی ہمیں نوجوان نسل کو معاشرہ کا ایک کار آمد فرد بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے لاہور سب کیمپس کے ذہین طلبا و طالبات میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تقریب تقسیم لیپ ٹاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین یو او جی لاہور سب کیمپس میاں فرحت علی نے بھی طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر صغرا صدف، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر احسان الرحمن، ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر جمال عباسی شامل تھے۔
تازہ ترین