گھارو(نامہ نگار)ضلع ٹھٹھہ میں ٹماٹر بھنڈی اور مرچ سمیت مختلف سبزیوں پر وائرس کا حملہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہی سے دوچار آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان کا اندیشہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ٹماٹر بھنڈی اور مرچ سمیت سبزیوں پر وائرس کا حملہ ہونے سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں آبادگاروں کے مطابق ٹماٹر بھنڈی اور مرچ کی فصل میں پھول نکلنے سے قبل ہی پودے پیلے ہو کر مرجھا رہے ہیں اور اس مد میں محکمہ زراعت نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ہے آبادگاروں کے مطابق ضلع بھر میں فروخت ہونے والی غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد کے باعث یہ مسائل جنم لے رہے ہیں آبادگاروں نے مطالبہ کیا کہ انھیں بڑے نقصانات سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں اور غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔