سوناکشی سنہا کی ایئر انڈیا پر تنقید، بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کر دی
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے چھ گھنٹے تک فلائٹ لیٹ ہونے پر بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا پر تنقید کی تاہم بعد میں انھوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ 38 سالہ سوناکشی سنہا کے مطابق ان کی پرواز صبح 5 بجے کی تھی۔ یہ پرواز چھ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں ابھی تک اپنی پرواز کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دی گئی۔