• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت بسرا پرفائرنگ کے واقع کیخلاف پی پی شیخوپورہ کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

شیخوپورہ،شاہ کوٹ(نمائندہ جنگ سے،نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا پرفائرنگ کے واقع  کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث پریس کلب روڈ کی ٹریفک بلاک ہوگئی، احتجاجی مظاہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں  آصف خان، حاجی یٰسین  سمیت ودیگر رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،   پیپلز پارٹی سٹی شا ہ کو ٹ کے جنرل سیکرٹری میاں شوکت علی شوکت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شوکت بسراء اور انکے ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
تازہ ترین