ملتان (سٹاف رپورٹر) چارسدہ کے ادارہ تعلیم القرآن والسنہ کی بندش افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، کے پی کے حکومت فی الفور مدرسہ بحال کرے اور اللہ اور پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگے،سیاسی بنیادوں پر دینی مدارس پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،ان خیالات کا اظہار وفاق مدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر قائم مقام صدر وفاق،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق مدارس العربیہ پاکستان ،مولانا انوارالحق نائب صدر وفاق ،مولاناحسین احمد ناظم وفاق صوبہ خیبر پختون خواہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،وفاق مدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی بھی دینی مدرسہ پر شب خون مارنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ادارہ کو نہ صرف یہ کہ فوری طو رپر کھول کر اس میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے بلکہ اس واقعہ پر کے پی کےحکومت معافی بھی مانگے،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے خبردار کیا کہ اگر سیل شدہ مدرسہ کوفی الفور نہ کھولا گیا تو اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔