• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی اور اٹک ّمیں کر وڑوں روپے مالیتی غیر قانونی سگریٹ برآمد

اسلام آباد (حنیف خالد) ڈائریکٹر جنرل ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن خواجہ تنویر احمد نے اپنے خصوصی ذرائع سے ملنے والی حساس معلومات پر چھاپہ مار ٹیم تیار کی اور اپنی نگرانی میں پنجاب کے ضلع اٹک (حفرد) اور کے پی صوبے کے ضلع صوابی میں ھٹلر کے نام سے بننے والے کئی ملین روپے کے غیر قانونی سگریٹ برآمد کر لئے ملزمان رشید غلام رسول بلال جو ڈیوٹی سیلز ٹیکس ادا کئے بغیر کروڑوں روپے کے سگریٹ بنانے اور سپلائی کرنے میں ملوث تھے کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت ایکشن لیا پشاور اور اسلام آباد کی چھاپہ م ار آئی آر ٹیموں نے بیک وقت کارروائی کر کے دونوں سگریٹ ساز اداروں کو سربمہر کر دیا کئی ملین کے سگریٹ فیکٹریوں کی پلانٹ مشینری ضبط کر لی۔ایڈیشنل  ڈائریکٹر مظہر اقبال نے کروڑوں کے سگریٹ ضبط کر لئے رات گئے ملنے والی آخری اطلاعات کے مطابق غیر قانونی سگریٹ ساز فیکٹریوں کے ریکارڈ کی پڑتال کی جارہی تھی فیکٹری مالکان کے خلاف ضابطہ فوجداری اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین