کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ملزم شفیق الرحمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھہ دیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے 7 ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی تھی لیکن تاحال عدالت میں پیش نہیں ہوا۔جبکہ ملزم کے خلاف4 ارب روپے کا ایک اور ریفرنس بھی دائر ہوچکاہے۔ اس ریفرنس میں مفتی اویس اور محمد طلحہ ٰ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔لہٰذاعدالت عالیہ ملزم کی ضمانت منسوخ کرے تاکہ مقدمہ کی کارراوئی جاری رکھی جاسکے۔