گجرات (نمائندہ جنگ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت کا اعلیٰ نظام قوموں کی داخلی زندگی میں بیش بہا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ طلبہ میں ذمہ داری کے شعور و احساس کو اُجاگر کرنا جامعات کا علمی و فکری فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات میں ہائر ایجوکیشن لرننگ پلیٹ فارم کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔