پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میٹھے لہجے والے پرویزرشید بھی شعلے اگل رہے ہیں، پاناما نے پاگل کردیا ہے یہی انہیں گھر بھیجے گا، مسافر حکمرانوں کے پاس تھوڑا ہی ٹائم ہے ۔
حیدرآباد میں اسلام آبادچوک پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپر ہائی وے کو چوڑا کر کے وزیراعظم صاحب گھر چلے گئے کہ موٹروے کا افتتاح کر دیا، یہ موٹروے نہیں ہے، اس کے کھربوں روپے وصول کر لیے گئے، لوگ مشتعل ہیں، ہم بات کریں گے تو فساد کی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سارابجٹ لاہورپرخرچ کیاگیا،لاہورمیں لوگوں کو سرعام لوٹا اور مارا جارہا ہے،واٹربورڈ صفائی بھی نہیں کرتا اختیارات کیوں مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامانے پاگل کر دیا ہے یہی انہیں گھر بھیجے گا،حیسکو کے مظالم جاری ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، افراتفری کی کیفیت سے بچنا چاہتے ہیں،سپرپائی وے کے 70کلومیٹر کا افتتاح کیا، ڈھول بجا کر چلے گئے۔