لندن( نیوز ڈیسک) پولیس نے گزشتہ روز صبح سویرے مختلف علاقوں سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں 5افراد کو گرفتار کرکے ان سے مکمل طورپر تیار شدہ کوڈی بکس برآمد کرلئے،کاپی رائٹ چوری کے خلاف فیڈریشن فیکٹ کا کہنا ہے کہ خیال کیاجاتاہے کہ ملزمان علاقے میں یہ ڈیوائس فروخت کرکے ڈھائی لاکھ پونڈ جمع کرچکے ہیں، یہ کوڈی بکس ویڈیوز ،میوزک ،گیمز اور تصاویر دیکھنے کیلئے تیار کئے جاتے ہیں اور انھیں اس طرح تیار کیاجاتاہے کہ انھیںا ستعمال کرنا بہت آسان ہوتاہے۔بعض دکاندار قانونی طورپر یہ کوڈی بکس اور ٹی وی سٹکس فروخت کرتے ہیں جبکہ غیر قانونی طورپر یہ کوڈی بکس تیار کرنے والے اس کو اس طرح تیار کرتے ہیں کہ اس کے ذریعے کاپی رائٹ رکھنے والے چینلز کے پروگرام اورکھیل بھی دیکھنا بھی ممکن ہوجاتاہےاو ر ان کے ذریعہ فلموں اور ٹی وی سیریز کی چوری شدہ کاپیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیںاور فیس لے کر پروگرام دکھانے والے چینلز کے پروگرام بھی دیکھے جاسکتےہیں۔اطلاعات کے مطابق ان ملزمان کو بولٹن، بوٹل، چیڈل، مانچسٹر اوررائل سے گرفتار کیاگیافیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاکہناہے کہ ان لوگوں کی گرفتاری سے غیر قانونی کام کرنے والوںکو واضح پیغام جائے گا کہ اب کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔