لاڑکانہ میں دریائے سندھ میں گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہونے والے 10 میں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔
زائرین کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی تھی جس میں سوار30 افراد میں سے20 کو زندہ نکال لیا گیا تھا ۔ آج دوبارہ ریسکیوآپریشن شروع کرنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں نکال کر 5 کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق زائرین نوشہرو فیروز سے کشتی کے ذریعے درگاہ محبن پیر میلے میں آرہے تھے کہ درگاہ محبن پیر میلے کے مقام پر کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی۔
مقامی دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت20 افراد کو زند نکال لیا تھا۔ اندھیرے کے باعث لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم صبح ہوتے ہی ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔