راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف نفرت آمیز تقاریرکرنے کے الزام میں سنی تحریک راولپنڈی کے صدر سمیت دو علماء کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ڈی ایف سی تھانہ گنج منڈی فیصل پرویز نے بتایاکہ 9فروری کو مولانا عطاء الرحمان دھنیال صدر سنی تحریک راولپنڈی اور مولاناغلام محمد عرف پیرسرکار جی نے آستانہ عالیہ گلشن آباد چونگی نمبر 4 میں حکومت پاکستان اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کیں اور حکومت پاکستان کے خلاف انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ تھانہ گنج منڈی میں 16ایم پی اوکے تحت ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔