فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ آج 81 ج ب پنڈوری میں شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل بندیشہ کلب ، لالہ کلب، شاہین کلب اور اتحاد کلب کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ اول انعام 50 ہزار ، سیکنڈ40 ہزار سوئم 30 ہزار اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 20 ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دی جائیں گی ۔