• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جہلم ویلی میں کئی مستحق کنبے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم

 چناری (نامہ نگار )ضلع جہلم ویلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے نہ ہو سکا  جس  سے کئی غریب، نادار کنبہ جات امداد سے محروم کر دیئے گئے ہیں ، چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن ضلع جہلم ویلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا از سرے نو سروے کروا کر مستحق افراد کو پروگرام میں شامل کروائیں، عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں دیگر اضلاع کی نسبت ضلع جہلم ویلی آج بھی پسماندگی کا شکار ہے متعدد ادارے نامکمل ہیں ضلع جہلم ویلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دوبارہ سروے نہ کروایا جا سکا اور کئی نادار اور غریب خاندان کو اس پروگرام سے محروم رکھا گیا ہے ماضی میں اس پروگرام میں کئی ایسے لوگ بھی شامل کیئے گئے تھے جو معاشی طور پر خود کفیل ہیں اور اس پروگرام کے تحت ملنے والی امداد کے مستحق نہیں ہیں موجودہ حکومت کے شروع دن سے اس ضلع کی عوام مطالبہ کیا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا از سرے نو سروے کرواتے ہوئے اس ضلع کے غریب، نادار ایسے خاندان جن کو سابقہ حکومت میں سیاسی بنیادوں پر مالی امداد سے محروم کر دیا تھا کو دوبارہ سروے کروا کر شامل کیا جائے مگر چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے چارج سنبھالنے کے بعد نہ تو اس ضلع کا دورہ کیا اور نہ ہی اس پروگرام کا ازسرے نو جائزہ لینے کے لیئے دوبارہ سروے کروانے کا کوئی انتظام کیا جس سے اس ضلع کے کئی علاقوں جن میں چناری، چکوٹھی، کٹھائی گوجر بانڈی اور چکہامہ کے متعد د غریب، نادار کنبہ جات تا حال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم ہیں۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ضلع جہلم ویلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا از سرے نو سروے کروا کر مستحق افراد کو پروگرام میں شامل  کیا جائے۔
تازہ ترین